اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنا اورکرپشن بند کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی منہگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان سے حکومتی مذاکرات پر اعتراضات اُٹھا دیئے