حبا بخاری نے ڈکیتوں سے موبائل بچانے کا وظیفہ بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو 24 نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آپ کو اپنا موبائل چوروں اور ڈکیتوں سے بچانا ہے تو اس کیلئے آپ کو پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری کا وظیفہ ٹرائی کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں وہ دلچسپ انکشاف کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کسی تقریب میں گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس کے دوران وہ ہنستے مسکراتے ہر نماز کے بعد اپنے ایک خاص عمل اور معمول کا ذکر کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

 

حبا بخاری کھلکھلاتے ہوئے بتاتی ہیں کہ میں ہر نماز کے بعد اپنے موبائل فون پر پھونک مارتی تھی۔ یہ کہتے ہوئے حبا بخاری بے تحاشا ہنستی ہیں۔

اداکارہ اپنے اس معمول کے متعلق مزید بتاتی ہیں کہ یہ عادت اور معمول دیکھ کر ہر کوئی مجھ سے پوچھتا تھا کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں۔ پھر اداکارہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں، مگر میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔

اداکارہ کے اس دلچسپ انکشاف پر حاضرین محفل بھی ہنسے بغیر نہیں رہ سکے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Posts