اداکارہ حبا بخاری نے خوبصورت نعت سنا دی، مداحوں کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حبا بخاری نے خوبصورت نعت سنا دی، مداحوں کا خراجِ تحسین
اداکارہ حبا بخاری نے خوبصورت نعت سنا دی، مداحوں کا خراجِ تحسین

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے نعتِ رسول ﷺ میں تو پنجتن کا غلام ہوں پیش کرکے سماں باندھ دیا جسے سننے والے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انہیں خراجِ تحسین سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میں تو پنجتن کا غلام ہوں نامی نعت پہلے ہی عوام میں خاصی مقبول ہے جسے فصیح الدین سہروردی سمیت متعدد معروف نعت خواں پڑھ چکے ہیں جس کے بعد حبا بخاری نے یہ نعت سنا کر خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نادیہ یاسر کے شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں مختلف سوال وجواب اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں اداکارہ حبا بخاری نے روح پرور نعت میں تو پنجتن کا غلام ہوں سنائی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodz (@l0llywoodz)

اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ جب پہلی بار مجھے اسٹیج پر پرفارمنس کا موقع ملا تو میں نے ایک نعت پڑھی تھی۔ عوام کی بڑی تعداد نے حبا بخاری کی نعت پر انہیں تعریفی کلمات اور اظہارِ تحسین سے نوازا اور مختلف انداز سے اپنے الفاظ میں ان کی تعریف کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کاحوصلہ افزائی اور ٹرول کرنیوالوں کیلئے بھی پیار کا اظہار

Related Posts