حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کو اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکائی نیوز

حزب اللہ نے لبنان میں زمینی دراندازی کی کوشش کرنے والی اسرائیلی فوج کے دانت کھٹے کرتے ہوئے لبنان کے سرحدی علاقے کو اسرائیلی ٹینکوں کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔

  لبنانی ملیشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے تازہ ترین جھڑپ میں اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کر دیے ہیں۔ یہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے کے علاوہ ساحلی علاقے میں نشانہ بنائے گئے ہیں۔ جہاں اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد لڑائی جاری ہے۔

حزب اللہ کے مطابق زیادہ تر ٹینک ساحلی علاقے میں تباہ کے گئے ہیں۔ لبنان کے سرکاری میڈیا نے بھی ان علاقوں میں شدید لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ نیز لبنانی خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنانی سرحدوں کے مختلف حصوں میں لڑائی اتوار کے روز بھی جاری ہے۔

خیال رہے پچھلے دو ماہ سے یہ جنگی سلسلہ تیز ہے اور اسی دوران اسرائیل نے زمینی حملہ بھی کیا ہے۔ جس کی حزب اللہ کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔

‘این این اے’ کے مطابق لبنان کے ساحلی دیہات بایدہ کے نزدیک سرحد سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی فوج کا کانوائے تیس ٹینکوں کے ساتھ آرہا تھا۔ حزب اللہ نے اس کی مزاحمت کر کے بیشتر ٹینک تباہ کر دیے۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج کو اس علاقے سے پسپا ہونا پڑا۔

Related Posts