لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی ہندو

لبنان میں جنگ بندی نافذ ہوتے ہی حزب اللہ نے اپنے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا۔

جنازے کا اعلان حسن نصراللہ کی شہادت کے ٹھیک دو ماہ بعد کیا گیا ہے، جب اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا نفاذ ہوگیا ہے۔

حسن نصراللہ جنہیں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔

تاہم بدھ کے روز حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے عوامی جنازے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس امر کا اعلان قوماتی نے پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پورے احترام اور اہتمام کے ساتھ سرکاری طور پر پڑھی جائے گی۔ جس میں لبنانی عوام شرکت کر سکیں گے۔

Related Posts