شان شاہد نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیوں نہیں دیکھی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شان شاہد نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں نہیں دیکھی؟
شان شاہد نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں نہیں دیکھی؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پریمیئر میں شرکت کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

گزشتہ دنوں بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پریمیئر میں شان شاہد نے شرکت کی جس پر ایک صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ بلال لاشاری آپ کے سب سے بڑے مقابل سمجھے جاتے ہیں تو پھر آپ نے اُن کی فلم کے پریمیئر میں کیوں شرکت کی؟

شان شاہد نےجواب میں کہا کہ بلال میرا بہت اچھا دوست ہے، اُس نے اور عمارہ نے مجھے فلم کے پریمیئر میں شرکت کرنے کیلئے خصوصی دعوت دی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلال ایک نوجوان ڈائریکٹر ہے اور وہ فلم کے پریمیئر میں صرف اپنے دوستوں کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے تھے جنہوں نے اس کو بنانے میں بہت محنت کی ہے۔

تاہم ، فلم دیکھنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ وہ بیمار ہوگئے تھے اس لئے وہ ابھی تک فلم کو دیکھ نہیں سکے لیکن وہ بہت جلد اسے دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر لمز یونیورسٹی کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

شان شاہد کی فلم ضرار بہت جلد سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے جسے انہوں نے لکھا بھی ہے اور اُس کی ہدایت کاری بھی خود کی ہے جبکہ جہان فلمز کے بینر تلے اعجاز شاہد اور عدنان بٹ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں شان شاہد کے ساتھ کرن ملک، ندیم بیگ، نیئر اعجاز اور شفقت چیمہ نے معاون کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 25 نومبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Related Posts