بالی وڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجوہات بتادیں۔
2012 میں بگ باس 6 سے شہرت پانے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کے حوالے سے بتایا اور انٹرویو کے دوران شوبز، پیسہ اور شہرت چھوڑنے کی تفصیلات بھی بتائیں۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ انکی ماضی کی زندگی میں انکے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ اور جو چاہے وہ کرسکتی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی یعنی دلی سکون نہیں تھا۔ثنا مستقل حجاب پہننے سے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز چھوڑنے سے پہلے کئی کئی روز تک ڈپریشن میں رہیں جبکہ پھر وہ وقت بھی آیا جب اللہ کا پیغام اور اسکی علامات ملنے لگیں۔
یوٹیوبر زید علی خوفناک حادثے کا شکار، دعاؤں کی درخواست کردی