مشہور وائرل ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ سے مقبول ہونے والی دنانیر مبین جلد ہی خوشحال خان کے ساتھ نئے ڈرامے میں نظر آئینگی۔
حال ہی میں دنانیر (دنانیر دینار کی جمع ہے) مبین نے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں ایک پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران میزبان نے اُن سے ایک سین کرنے کو کہا، سین میں انہیں خوشحال خان سے ناراضی کا اظہار کرنا تھا۔
تاہم اُن کی اداکاری سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئی ، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کم اور اوورایکٹنگ زیادہ کررہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ انھیں صرف ٹک ٹاک ہی بنانی چاہئیے۔
آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں: