عمران عباس نے ٹاک شوز میں شرکت نہیں کرنے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار اور ماڈل عمران عباس کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے کے لیے ٹاک شوز میں اداکاروں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

اداکار عمران عباس نے ٹاک شوز اور پوڈ کاسٹ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ٹاک شوز کے میزبان کے پروگرام میں شریک مہمان کو ساتھی اداکار کے بارے میں منفی یا متنازع بات کہنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں۔ ان کے لیے کیوں اہم ہے کہ مہمان دوسرے اداکار کی بے عزتی کریں۔ کیا پروگرام کو وائرل کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے؟

عمران عباس کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے پروگرامز میں شرکت نہیں کرتے جس میں میزبان شہرت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کوئی جانتا نہیں اور انہوں نے زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا ہوتا وہ نامور شخصیات کی ذاتی زندگی حتی کہ مذہب اور عقائد کے بارے میں بھی کھلے عام بات کرتے ہیں۔

اداکار نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کسی کو نیچا دکھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ساتھی اداکاروں سے درخواست ہے کہ وہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز کا حصہ بننا چھوڑ دیں اور زبان پر قابو رکھیں۔

Related Posts