فرحان سعید اور سونیا حسین فلم ٹچ بٹن کی پروموشن میں شرکت کیوں نہیں کررہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرحان سعید اور سونیاحسین فلم ٹچ بٹن کے پروموشن میں شرکت کیوں نہیں کررہے؟
فرحان سعید اور سونیاحسین فلم ٹچ بٹن کے پروموشن میں شرکت کیوں نہیں کررہے؟

فرحان سعید، سونیا حسین، ایمان علی اور فیروز خان پر مشتمل آنے والی فلم ٹچ بٹن رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

فلم کی تشہیر کافی زور و شور سے کی جارہی ہے لیکن اُس میں سونیا حسین اور فیروز خان کی عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

قبل ازیں سونیا حسین کی جانب سے عروہ حسین کو عدم ادائیگی کی وجہ سے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ فیروز خان اس وقت سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

حال ہی میں فرحان سعید نے انٹرویو میں دونوں اداکاروں کی عدم موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سونیا حسین ٹریلر کے لانچ کے موقع پر اس لئے نہیں تھیں کیونکہ وہ ایوارڈ کیلئے ٹورنٹو میں تھیںاور فیروز خان عمرے کی ادائیگی کی وجہ سے تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فیروز سے فلم کی کامیابی کیلئے بھی دعا کرنے کا کہاتھا اور میری یہ خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والی فلم کی پروموشن کا حصہ بنیں ۔

سونیا اور فیروز کے مسائل کے حوالے سے فرحان سعید نے کہا کہ مسائل ہر پروجیکٹ میں ہوتے ہیں ، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرسکتا کہ کسی پروجیکٹ میں مسائل نہیں ہوتے اور خاص طور پر فلموں کے پروجیکٹ میں تو مسائل ضرور ہوتے ہیں۔

قاسم علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کو عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts