بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا گزشتہ ہفتے سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم براہ مسترا دیگر فلموں کے مقابلے میں باکس آفس پر اچھا منافع کررہی ہے۔ منافع کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کی ٹاپ 10 فلموں پر نظر ڈالی جائے تو براہمسترا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس نے ماضی کی کامیاب فلموں کے ساتھ جگہ بنائی ہے، جن میں بجرنگی بھائی جان، دھوم 3 اور پی کے جیسی فلمیں شامل ہیں۔
یہ فہرست اس طرح نظر آتی ہے:
کے جی ایف (پارٹ 2) 254.97 کروڑ
باہو بلی2-دی کنکلوذن (ہندی)247 کروڑ
سلطان – 208.82 کروڑ
وار – 208.05 کروڑ
ٹائیگر زندہ ہے – 206.04 کروڑ
سنجو – 202.51 کروڑ
دنگل – 197.53 کروڑ
دھوم: 3 – 188.99 کروڑ
بجرنگی بھائی جان – 184.62 کروڑ
پی کے – 183 کروڑ
برہمسترا – 170 کروڑ