مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی ‘فارمولا ون’ والی وائرل ویڈیو پر اہلخانہ کے ردعمل کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں وہ ایک انٹرویو میں نظر آئی جہاں پر انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے، ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ لوگوں نے جب میری وائرل ویڈیو پر تنقید کی تھی تو مجھے بہت بُرالگا تھا لیکن میں نے اُسے زیادہ توجہ نہیں دی تھی کیونکہ اس پروفیشن نے مجھے پیار بھی بہت دیا ہے۔
ندایاسر نے اہلخانہ کے ردعمل کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ میری فارمولا ون والی وائرل ویڈیو پر میرے بچوں کو بہت ہنسی آئی تھی لیکن پھر بھی مجھے بُرا نہیں لگا تھا کیونکہ میں نے وہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا۔
ندایاسر نے کہا کہ جب میری والدہ پنجاب گئی تھیں تو انھیں میری والدہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پیار ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں