اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلمز اور سیریز کی صورت میں ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب بے شمار مواد کو وقت گزاری کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
نومبر میں بھی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کئی سیریز اور فلمیں پیش کی جائینگی۔ یہاں پر ہم نے اُن سیریز کی فہرست تیار کی ہے جو نومبر میں نیٹ فلکس پر پیش کی جائینگی:
1) آل دی لائٹ وی کانٹ سی (2 نومبر)
یہ سیریز نوجوان لڑکی میری لاؤر کی پیروی کرتی ہے جسے جنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسی دوران اس کی ملاقات جرمن فوجی سے ہوتی ہے۔
2) یونیکورن اکیڈمی (2 نومبر)
بچوں کی اینیمیٹڈ سیریز 75 منٹ پر مبنی ہے، سیریز میں دکھایا جائے گا کہ یونیکورن اکیڈمی میں صوفیہ اور باقی طلباء پوری دنیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جادو سیکھ رہے ہیں۔
3) بلیو آئی سامورائی (3 نومبر)
سیریز کی کہانی میزو کے گرد گھومتی ہے،جو تلوار کے ایک مخلوط نسل کے ماسٹر ہیں جو بدلہ لینے کیلئے بھیس بدل کر زندگی گزارتے ہیں۔
4) دی ڈیڈز (17 نومبر)
ڈائریکٹر لوچینا فشر کی دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا کہ میتھیو شیپرڈ کے والد کے ساتھ ماہی گیری کے سفر پر پانچ مختلف والد اپنے ٹرانس بچوں کے لیے اپنی محبت، امیدوں اور خوف پر گفتگو کررہے ہیں۔
5) سلائے (3 نومبر)
نیٹ فلکس کی آرنلڈ شوارزنیگر کی دستاویزی سیریز کے بعد اب سلویسٹراسٹالون کے طویل کیریئر اور زندگی پر مبنی دستاویزی سیریز پیش کی جائے گی۔
6) کوکومیلن لین (17 نومبر)
کوکومیلن نے کئی برسوں سے نیٹ فلکس چارٹس پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس اس کی ایک نئی سیریز شروع کررہا ہےجس کی پہلی قسط 17 نومبر کو نشر ہوگی۔