عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہونگی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہونگی؟
عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہونگی؟

عید کا پُرمسرت موقع بہت جلد آنے والا ہے، اِس موقع پر فلمسازوں نے فلموں کے پریمیئر کا بھی اعلان کردیا ہے۔

عیدالاضحیٰ پر تین فلمیں ریلیز ہونگی، آیئے اِن فلموں کی فہرست دیکھتے ہیں:

قائد اعظم زندہ باد

Quaid-e-Azam Zindabad' starring Fahad Mustafa and Mahira Khan will be released on Eid ul Azha - Entertainment

فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی ایکشن مصالحہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر 10 جولائی کو ریلیز ہوگی، جس میں فہد مصطفیٰ پولیس کا کردار نبھاتے ہوئے فُل ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹریلر سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ اس میں فہد مصطفیٰ پہلے کرپٹ اور بعد ازاں ایماندار پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان بطور ہیرو اور ہیروئن کے طور پر بڑی اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے اور دونوں کی جوڑی کو ابھی سے ہی سراہا جا رہا ہے۔

لندن نہیں جاؤں گا

London Nahi Jaunga Trailer Promises Intense Love, Drama, And Fun

ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد بنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ بھی اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔

’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی فلم ’پنجاب نہیں جاوٗں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ یہ ایک مختلف فلم ہے تاہم دونوں کے موضوع ملتے جلتے ہیں۔

فلم کو گزشتہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث جہاں اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوئی، وہیں اس کی ریلیز بھی ملتوی کردی گئی تھی۔

رواں برس فلم کی آخری شوٹنگ ترکی اور لندن میں مکمل کرنے کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تھور: لواینڈتھنڈر

Thor: Love and Thunder review: "Unashamedly absurd and wildly entertaining" | GamesRadar+

تھور: لو اینڈ تھنڈر ایک مارول مووی ہے جس میں کرس ہیمس ورتھ، کرسچن بیل اور نٹالی پورٹ مین شامل ہیں۔

سیکوئل میں ہیمس ورتھ، جسے گاڈ آف تھنڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اندرونی سکون کی تلاش میں ملتا ہے۔ اس کی ریٹائرمنٹ میں ایک کہکشاں قاتل کے ذریعہ مداخلت کی گئی ہے جسے گور دی گاڈ بچر کہا جاتا ہے، جس کا کردار کرسچن بیل نے ادا کیا ہے، جو خداؤں کے ناپید ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کل یعنی 8 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

Related Posts