شروتی ہاسن اس وجہ سے شادی سے گریز اور تعلقات کو ترجیح دیتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Here is why Shruti Hassan avoids marriage and prefers being in relationships

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شروتی ہاسن نے حال ہی میں شادی کے بجائے تعلقات کو ترجیح دینے کی اصل وجہ بیان کی ہے۔

شروتی ہاسن نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیوں شادی نہیں کرنا چاہتیں بلکہ تعلقات میں رہنا پسند کرتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں، تو شروتی نے جواب دیا:”ہاں، مجھے تعلقات پسند ہیں، مجھے رومانویت پسند ہے۔

میں تعلقات میں رہنا پسند کرتی ہوں، لیکن مجھے کسی سے زیادہ جڑ جانے کا خوف ہے۔ لیکن میں کبھی نہیں کہہ سکتی کہ یہ ممکن نہیں۔ کوئی خاص شخص آیا تو شایدلیکن ابھی ایسا نہیں لگتا۔”

یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا ان کے ماضی کے تجربات کی وجہ سے انہیں کوئی ہچکچاہٹ ہے؟ شروتی نے کہا:”مجھے لگتا ہے یہ صرف میری بات ہے۔ کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کے درمیان کچھ بہت خوبصورت شادیوں کو دیکھا ہے۔ میرے دوستوں، ہم عمر لوگوں کی کامیاب اور شاندار شادیاں ہوئی ہیں۔ تو نہیں، یہ صرف شروتی کا معاملہ ہے۔”

سلمان خان کی 59ویں سالگرہ، گرل فرینڈ، دوستوں اور خاندان کے ساتھ تصاویر دیکھیں

شروتی ہاسن کا پہلے ڈوڈل آرٹسٹ شانتنو ہزاریکا کے ساتھ تعلق تھا۔ ان کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی اور شروتی نے بتایا کہ ان کی دوستی آرٹ، موسیقی اور فلموں کے مشترکہ شوق کی وجہ سے پروان چڑھی۔ دونوں نے تقریباً چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا لیکن مارچ 2024 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

ذرائع نے اپریل میں بتایاتھا کہ “انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ ذاتی اختلافات کی وجہ سے انہوں نے خوش اسلوبی سے ایک دوسرے سے دور ہونے کا فیصلہ کیا۔”بعد میں شروتی نے سوشل میڈیا پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنے تعلق کے خاتمے کی تصدیق کی۔

جب ایک مداح نے ان سے ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا تو شروتی نے جواب دیا:”مجھے ان سوالات کا جواب دینا پسند نہیں ہے۔ لیکن میں مکمل طور پر سنگل ہوں، کسی سے ملنے کا ارادہ نہیں، صرف کام کر رہی ہوں اور اپنی زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوں۔ ٹھیک ہے؟ کافی؟”

Related Posts