ہسپانوی کپڑوں کی برانڈ ”ZARA ATELIER“ کی تشہیر کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر اس برانڈ کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ہسپانوی کپڑوں کی برانڈ ”ZARA ATELIER“ کی جانب سے متنازعہ تصویروں کے استعمال کی وجہ سے غم و غصے لہر دوڑ گئی ہے۔
ZARAکے مطابق اس کی مہم کا مرکزی مقصد ڈیزائن میں ایک مشق ہے جس کا مقصد لباس کی استعداد کو ظاہر کرنا ہے۔ تاہم، تشہیری تصویروں میں پریشان کن تصاویر شامل کی گئی ہیں، جس کے باعث برانڈ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
برانڈ کی تشہیر کے لئے استعمال کی گئی تصاویر میں کفن میں لپٹی ہوئی لاشیں دکھائی گئی ہیں، جس سے روایتی طور پر مسلم تدفین کے لباس کی یاد تازہ ہوتی ہے، اس مہم میں چٹانیں، ملبہ اور گتے کا کٹ آؤٹ بھی دکھایا گیا ہے جو فلسطین کے نقشے سے ملتا ہے۔
اشتعال انگیز تصاویر سامنے آنے کے بعد بہت زیادہ منفی رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے، خاص طور پر ان افراد کی طرف سے جو کبھی برانڈ کے وفادار گاہک تھے۔
تبصرہ نگاروں نے اس بات پر صدمے، مایوسی اور غصے کا اظہار کیا جسے وہ مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے حساس سیاسی مسائل کو استعمال کرنے کی ایک صریح کوشش کے طور پر سمجھتے تھے۔جبکہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔