رواں ہفتے 7 نومبر سے 12 نومبر تک نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ با آسانی کسی بھی سیریز کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
1) دیپا اینڈانوپ (7 نومبر)
بچوں پر مبنی نیٹ فلکس کی اینیمیٹڈ سیریز دیپا اینڈ انوپ کے دوسرے سیزن کا آج سے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر آغاز ہوگا۔
2) دی کلاز فیملی 2 (نومبر 8)
ایسی توقع ظاہر کی جارہی ہے رواں ہفتے 8 نومبر کو نیٹ فلکس پر یہ سیریز نشر ہوگی جو کہ 2020 کی کامیاب فلم دی کلاز فیملی کا سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی جولس کلاز اور اُس کے دادا پر مرکوز ہے، فلم میں وہ بے صبری سے سال کے سب سے خوبصورت دن کا انتظار کرتے ہیں جو کہ کرسمس کا ہوتا ہے۔
3) دی کراؤن (9 نومبر)
یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہورہا تھا، تاہم نیٹ فلکس پر یہ سیریز اس ہفتے پیش کی جائے گی، فلم میں برطانوی شاہی خاندان کی کہانی دکھائی گئی ہے۔
4)دی سوسر فٹبال (9 نومبر)
یہ بچوں کی اینیمیٹڈ سیریز ہے جس میں کچھ بچوں کو دکھایا گیا ہے جو کہ ایک سوسر کے کھلاڑی کے بہت بڑے مداح ہوتے ہیں اور بعد میں اُس کی مدد کرتے ہیں۔
5) فالنگ فار کرسمس (10 نومبر)
یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے اور اس میں خاص طور پر کرسمس کے دورانیے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار لوہن ہے جس کے ساتھ حال ہی میں ایک حادثہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
6) ویریئر نن (10 نومبر)
ویریئر نن کے سیزن 2 کا آغاز نیٹ فلکس پر جمعرات سے ہوگا، جس میں البا بپٹسٹا بطورِ آوا، ٹویا ٹرنر بطورِ شاٹ گن میری، لورینا اینڈریا بطورِسسٹر لِلتھ، کرسٹینا ٹونٹیری-ینگ بطورِ سسٹر بیٹریس، اولیویا ڈیلکن بطورِ سسٹر کیملا، اور ٹرسٹن اللوا بطورِ فادر ونسنٹ نظر آئینگے۔
7) کیپچرنگ دی کلر نرس (11 نومبر)
یہ ایک دستاویزی فلم ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ کیسے تفتیش کے دوران آئی سی یو کی نرس کے مریضوں کو پراسرار طریقے سے قتل کرنے کا انکشاف ہوتا ہے۔
8) مونیکا، او مائی ڈارلنگ (11 نومبر)
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہے جس میں راج کمار راؤ ، ہماایس قریشی اور رادھیکا آپٹے نے مرکزی کردار اداکیا ہے، سیریز 11 نومبر کو نیٹ فلکس پرنشر ہوگی۔