مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے موقع پر خطبہ دنیا بھر کے حجاج کرام کی سہولت کے لیے 35 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
اس سال خطبہ حج شیخ صالح بن حمید دیں گے جو کہ مملکت کے ممتاز علما میں شمار ہوتے ہیں۔یہ خطبہ نہ صرف براہِ راست نشر کیا جائے گا بلکہ اس کا ترجمہ بھی بیک وقت مختلف پلیٹ فارمز پر فراہم کیا جائے گا جن میں دی اسلامک انفارمیشن جیسا معروف بین الاقوامی اسلامی میڈیا چینل بھی شامل ہے۔
ان زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی جائے گی:
اردو
انگریزی
فرانسیسی
فارسی
چینی
مالے
انڈونیشی
جرمن
اطالوی
ہسپانوی
پرتگالی
روسی
ترکی
ہاؤسا
سواحیلی
امہری
سویڈش
ملیالم
بوسنیائی
فلپائنی / ٹیگالوگ
بنگالی
یوروبا
صومالی
تمل
ہندی
نیپالی
پنجابی
قزاخی
کرد
پشتو
ازبک
سنہالی
جاپانی
کوریائی
چیک
یہ اقدام سعودی حکومت کی اس کاوش کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ حج کو زیادہ سے زیادہ جامع، عالمی، اور قابل فہم بنانا چاہتی ہے تاکہ ہر زبان بولنے والے حاجی تک اسلام کا آفاقی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔