برطانیہ کا ‘پارٹنر یا اسپاؤز ویزا’ برطانیہ کی فیملی امیگریشن اسکیم کا حصہ ہے جس کے تحت کوئی بھی اہل غیر ملکی مرد یا خاتون اپنے برطانوی پارٹنر خواہ وہ برطانیہ کا شہری ہو یا برطانیہ میں آباد ہو، کے ساتھ رہ سکتا ہے۔
ایسے اہل درخواست دہندگان میں وہ لوگ شامل ہیں جو شادی شدہ ہیں، سول پارٹنرشپ میں ہیں یا غیر شادی شدہ ہیں۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
اسکیم کے تحت ایک غیر ملکی شہری کے طور پر آپ اپنے برطانوی پارٹنر اور شریک حیات کے ساتھ رہنے کیلئے ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں جب تک کہ آپ کا پارٹنر/شوہر/بیوی برطانیہ میں مقیم ہے۔ دیگر شرائط یہ ہیں:
1۔ پارٹنر برطانوی یا آئرش شہری ہو۔
2۔ UK میں آباد ہو اور اس کے پاس غیر معینہ مدت تک رہنے کا پرمٹ(ILR)، مستقل رہائش، یا EU سیٹلڈ اسٹیٹس ہو۔
UK میں پناہ گزین کی حیثیت یا انسانی تحفظ حاصل ہو۔
ترکی کا بزنس پرسن ویزا یا ترک ورکر ویزا ہو۔
ویزے کی مطلوبہ شرائط
یو کے پارٹنر/ اسپاؤز ویزا کی درخواست دینے کے لیے آپ کو اہلیت کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، بشمول ثبوت فراہم کرنا کہ:
آپ ایک حقیقی اور اہل رشتے میں ہیں۔
آپ کی اور آپ کے ساتھی کی مشترکہ مجموعی سالانہ آمدنی کم از کم £18,600 ہے (یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے۔)
آپ کے پاس برطانیہ میں مناسب رہائش ہے۔
آپ انگریزی زبان کے مطلوبہ معیار کو پورا کرتے ہیں، جس میں ویزے کی درخواست دیتے وقت لیول اے ون ضروری ہے۔
درکار دستاویزات
آپ کو اپنی ویزا درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی:
1 مکمل درخواست فارم اور درخواست کی فیس
2 پاسپورٹ
3 پرانے پاسپورٹ
4 پارٹنر کے ساتھ حقیقی تعلقات کا ثبوت (مثلاً مشترکہ بل، تصاویر، خط و کتابت، پیغامات۔)
5 اس بات کا ثبوت کہ آپ انگریزی زبان کے مطلوبہ معیار کو پورا کرتے ہیں (جیسے CEFR امتحان کا سرٹیفکیٹ)۔
6 پاسپورٹ سائز کی دو رنگین تصاویر جو برطانیہ کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہوں۔
7 اس بات کا ثبوت کہ آپ مالی ضروریات کو پورا کرتے ہیں (مثلاً بینک اسٹیٹمنٹ، سیونگ اسٹیٹمنٹ، اجرت کی سلپس)
8 کسی بھی سابقہ امیگریشن درخواست کی تفصیلات، اگر کوئی ہو۔
9 کسی بھی مجرمانہ سزا کی تفصیلات
10 آپ کا قومی بیمہ نمبر (اگر آپ کے پاس ہے)
11 UK میں رہائش کا ثبوت
12 بائیو میٹرک معلومات (انگلیوں کے نشانات اور ایک ڈیجیٹل تصویر)۔
13 تپ دق کے ٹیسٹ کی رپورٹ اگر کسی ایسے ملک سے آتے ہیں جہاں آپ کو ٹیسٹ دینا ضروری ہو۔
درخواست کیسے دی جائے؟
درخواست کا عمل آن لائن (ہوم آفس کی ویب سائٹ پر) مکمل کیا جاتا ہے۔ درخواست کے مراحل درج ذیل ہیں:
1 ساتھی اور شریک حیات کے ویزا کے لیے اپنی اہلیت کی جانچ کریں۔
2 وہ دستاویزات تیار کریں جو آپ کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے درکار ہوں۔
آن لائن درخواست فارم مکمل کریں۔
1 درخواست کی فیس ادا کریں۔
2 درکار دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
3 انگلیوں کے نشانات اور تصویر لینے کے لیے بائیو میٹرک اپائنمنٹ کا بندوبست کریں۔
عند الطلب انٹرویو میں شرکت کریں۔
ویزے کی فیس
2023 میں UK شریک حیات ویزا کی درخواست کی فیس £1,048 ہے، اگر آپ کی درخواست UK کے اندر سمٹ کی گئی ہے۔
اور اگر آپ کی درخواست UK سے باہر دی گئی ہے تو £1,846 ہے۔