عیدالفطر پر آپ اپنے قریبی لوگوں کو کونسے خاص تحفے دے سکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالفطر پر آپ اپنے قریبی لوگوں کو کونسے خاص تحفے دے سکتے ہیں؟
عیدالفطر پر آپ اپنے قریبی لوگوں کو کونسے خاص تحفے دے سکتے ہیں؟

عیدالفطر بالکل نزدیک ہے اور یہ وقت بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے کیونکہ سب اس وقت میں ایسے نایاب تحائف کا انتخاب کررہے ہوتے ہیں جو کہ وہ کسی کو عیدی کے طور پر دے سکتے ہوں۔

عیدالفطر کو عام طور پر میٹھی عید کہا جاتا ہے کیونکہ سب اس دن ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں، تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور گھروں میں میٹھے بناتے ہیں تاکہ خوشیوں کا مزہ دوبالا کیا جاسکے۔

عیدالفطر پر زیادہ تر لوگ اپنے قریبی اور خاص لوگوں کو تحائف یا عیدی دیتے ہیں جس کے انتخاب میں انہیں کبھی کبھار پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، آیئے اس عید کیلئے تحفے کا انتخاب کرنے میں ہم آپ کی مدد کرتے ہیں:

عیدی

عیدالفطر پر سب سے بہترین تحفہ عیدی ہی ہوتا ہے، جس میں آپ کسی کو پیسے دیتے ہیں اور خاص طور پر بچے تو عیدی ملنے پر بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

مٹھائی اور کیک

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عیدالفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے، ایسے میں اس عید پر کسی کو تحفے کے طور پر مٹھائی، کیک اور دیگر لذیذ میٹھے  بھی تحفے کے طور پر دیے جاسکتے ہیں۔

مزیدار کھانے

اگر آپ اس سے الگ کچھ تحفے میں بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ مزیدار کھانے بھی عید کے تحفے کے طور پر دے سکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ کا یہ تحفہ سب سے الگ بھی ہو۔

پرفیوم

Eid Gift Ideas for your loved ones|Eid Mubarak gifts |

پرفیوم ایک ایسا تحفہ ہے جو خوبصورت اور سادہ تحفوں کی لسٹ میں آتا ہےاور جب کوئی خوبصورت شیشی میں انہائی محسور کُن خوشبو والا پرفیوم تحفے کے طور پر دیکھتا ہے تو اُسے پرفیوم ضرور پسند آتا ہے۔

چاکلیٹ

Bookmark These Trending Gift Ideas For Eid 2020

اگر آپ اس عید پر کسی کو خوبصورت سی ریپینگ میں چاکلیٹ سے بھرا ہوا ڈبہ بھیجتے ہیں تو یقین مانیں یہ تحفہ اُس کو ضرور پسند آئے گا۔

لباس

How to Choose the Right Clothing for a Gift -

عید کے تحفے کے طور پر آپ کسی کو لباس بھی تحفے میں دے سکتے ہو حالانکہ یہ تھوڑا مشکل  کام ہے لیکن آپ اگر تھوڑے مختلف ڈیزائن کے کپڑیں بھیجیں تو امید کی جاسکتی ہے کہ آپ کا تحفہ ضرور پسندیدگی کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب سب بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں تو ایسے میں آپ بھی اپنے دلوں کی تمام رنجش و غم کو بھلا کر محبت کا پیغام تحفے کی صورت میں دیں اور خوشیوں کو پھیلانے کا ذریعہ بنیں، مزے مزے کے کھانے کھائیں، کھیل کھیلیں اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزاریں کیونکہ عید تو مل بیٹھ کر ساتھ وقت گزارنے کا موقع ہوتا ہے۔

Related Posts