برطانوی اداکار ہنری کیول آج 40 برس کے ہوگئے۔
ہنری کیول کا شمار ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے، دنیا بھر میں اُن کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ آج اداکار کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی 5 مشہور فلموں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
1) دی مین فرام U.N.C.L.E.
2015 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ہنری کیول، آرمی ہیمر، ایلیسیا وکندر، اور الزبتھ ڈیبیکی نے کام کیا۔
فلم کی کہانی کیول کے کردار نپولین سولو کے گرد گھومتی ہے جو سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔ سولو کو آرمی ہیمر کے کردار کے ساتھ ٹیم بنانے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو ایک کے جی بی آپریٹو ہے۔
وہ ایک مشن پر ساتھ جاتے ہیں جس میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف سازش کرنے والی تنظیموں سے انھیں لڑنا ہوتا ہے، تمام تر اختلافات کے باوجود یہ مشن انھیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
2) مین آف سٹیل
2013 میں ریلیز ہونے والی مین آف اسٹیل کو کیول کے غیر معمولی کیریئر کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فلم میں سپرمین کا کردار ادا کیاتھا۔
3) بیٹ مین بمقابلہ سپرمین: ڈان آف جسٹس
فلم بیٹ مین بمقابلہ سپرمین: ڈان آف جسٹس میں دو سب سے بڑے کرداروں کو ایک دوسرے کے خلاف دکھایا جاتا ہے۔ اس فلم میں ہنری کیول سپر مین اور بین ایفلیک بیٹ مین کے کردار میں نظر آئے، یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔
3) سینڈ کیسل
ہنری کیول کی یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جوکہ ایک اچھی فلم ہونے کے باوجود اتنی مقبول نہ ہوسکی۔ ہنری کیول کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں نکولس ہولٹ، گلین پاول، لوگن مارشل گرین، اور ٹومی فلاناگن شامل ہیں۔ فلم کو نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
4) مشن امپاسبل: فال آؤٹ
یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ فال آؤٹ، مشن امپاسبل کا مشہور سیکوئل ہے کیونکہ اس میں ہنری کیول اور ٹام کروز دو مشہور نام تھے۔ یہ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کو نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
5) اینولا ہومز
فلم کی کہانی کافی پراسرار ہے جو نینسی اسپرنگر نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں ملی بوبی براؤن نے اینولا ہومز کا اورہنری کیول نے شرلاک ہومز کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کا شمار نیٹ فلکس کی سب سے کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔