ممبرانِ قومی اسمبلی لوگوں کی پریشانیاں بانٹیں۔ صدرِ مملکت کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبرانِ قومی اسمبلی لوگوں کی پریشانیاں بانٹیں۔ صدرِ مملکت کی درخواست
ممبرانِ قومی اسمبلی لوگوں کی پریشانیاں بانٹیں۔ صدرِ مملکت کی درخواست

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبرانِ قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے دوران لوگوں کی پریشانیاں بانٹیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران سے میری درخواست ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے دوران عوام کی پریشانیاں بانٹیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ممبرانِ اسمبلی یقینی بنائیں کہ لوگ ہر کام بالخصوص مساجد اور بازاروں میں معاشرتی فاصلے کا اہتمام کریں جبکہ اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہئے کہ کوئی انسان بھوکا نہ سوئے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ممبرانِ قومی اسمبلی کو عوام نے منتخب کیا جبکہ پاکستان کے شہری یہ انتخاب عمل میں لائے۔ منتخب ہونے اور کرنے والوں کے مابین یہ رشتہ مضبوط پاکستان کو یقینی بنائے گا۔ 

Related Posts