بچپن کے دوستوں کی ڈکیتی کی سچی کہانی، پولیس پہلے سے منتظر، ہیلی کاپٹر ہیسٹ کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیلی کاپٹر ہیسٹ
(فوٹو: آن لائن)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے ڈکیتی کی سچی کہانی پر مبنی سیریزدی ہیلی کاپٹر ہیسٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر سویڈن کے سب سے محفوظ کیش ڈپو پر اترا جسے پولیس صرف ڈکیتی کرتے اور ڈاکے کا پیسہ ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھنے میں ہی کامیاب ہوسکی۔ دو دوستوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاکھوں کی ڈکیتی کرلی۔

اس دوران پولیس نے کمال حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بھی گولی نہیں چلائی اور سچے واقعات پر مبنی یہ کہانی انجام کو بھی پہنچ گئی۔ ہیلی کاپٹر ہیسٹ میں تاریخ کے سب سے بے باک جرائم میں سے ایک کی سچی کہانی دکھائی گئی ہے۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ہیسٹ دراصل دو دوستوں کی کہانی ہے۔ بچپن کے یہ دونوں دوست سویڈن کے سب سے محفوظ ڈپو پر اپنی آخری ڈکیتی ڈالنے کیلئے پہنچتے ہیں لیکن پولیس پہلے ہی ان کی منتظر ہے۔

حقیقت میں کیا ہوا تھا؟

ستمبر 2009 میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے میں ایک مجرم گینگ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیش ڈپو میں داخل ہو کر واردات کی تھی جس کے خلاف قانونی کارروائی میں پولیس کو دیر ہوگئی۔

پولیس نے ڈکیتی کے بعد 3 گھنٹے سے زائد وقت تک سرحدی چیک پوائنٹس قائم نہیں کیں۔ واقعے کی تفتیش کی تکمیل تک یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ ڈکیتی کرنے والے اگر نہیں پکڑے جاسکے تو کیوں؟ نیٹ فلکس سیریز میں حقیقت کے ساتھ ساتھ یقیناً کچھ افسانہ بھی شامل ہوگا۔

Related Posts