کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

کراچی میں مخصوص ٹائم کے علاوہ شہرمیں ہیوی ٹریفک کے چلنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار رات 10 سے صبح 6 بجےتک ہوں گے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں مخصوص ٹائم کےعلاوہ ہیوی ٹریفک کے چلنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے اوقات کار رات 10سےصبح 6 بجے تک ہوں گے، تین مختلف روٹ پردن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

کمشنر کراچی کا جاری کردہ حکم نامہ

اس سے قبل کراچی میں ٹرانسپورٹرزوفد نے صوبائی وزرا شرجیل میمن ، ضیا لنجار، وزیرایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی، شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر، کراچی پولیس چیف، دیگرحکام بھی موجودتھے، جبکہ کراچی گڈزکیریئرز ایسوسی ایشن، ڈمپر ایسوسی ایشن ، سندھ گڈزٹرک ٹریلراونرز ایسوسی ایشن، واٹرٹینکرزایسوسی ایشن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

ٹرانسپورٹرزنے شہرمیں داخلے کی مخصوص اوقات پرپابندیوں، پریشانی سے متعلق آگہی دی، اس دوران سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے شرکاء کوحکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ اضافی دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے ٹرانسپورٹرز کو آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی، شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز کو سمجھتی ہےاور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیرداخلہ ضیا لنجارکا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ٹریفک میں خلل ڈالیں، عوامی پریشانی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرزرہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کوسراہتےہوئے کہا کہ امید ہے داخلہ اوقات میں اضافے سے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی، ہم حکومت کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Related Posts