ڈھاکہ: بنگلادیش میں مون سون بارشوں کی شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،مختلف علاقوں میں جمعے کی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سے گئے۔
مزید پڑھیں:چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک