خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، 19سے زائد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، 19سے زائد افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، 19سے زائد افراد جاں بحق

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رم جھم برسا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، چھتیں، دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 19 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں بارش اور طوفان کے باعث سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد ابدی نیند سو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

لکی مروت میں بھی طوفانی ہواؤں نے دو بچوں اور ایک خاتون کو موت کی نیند سلا دیا، جبکہ تقریباً 15 کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث 15افراد لقمہ اجل بن گئے، زخمیوں کی تعداد 25 سے زائد ہے، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقے نورپور تھل میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 3 بہنیں ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئیں، وزیر آباد میں بھی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں، تیز ہوا کے باعث دارہ صلے شاہ میں 300 سال پرانا درخت جڑ سے اکھڑ گیا۔

دھلے اور گوندانوالہ میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھلے میں چھت گرنے سے 3 جبکہ گوندانوالہ گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے، ایمن آباد روڈ پر سٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts