کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ناتھا خان کے قریب کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور بارش ابھی بھی تاحال جاری ہے۔

کراچی کی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.ذرائع کے مطابق کے ڈی اے چورنگی، حیدری، فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑکوں پر پانی جمع ہے۔

گارڈن انکل سریا، شاہین کمپلیکس، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بھی پانی جمع ہے.ادھر اسٹار گیٹ، بہادر آباد، ناتھا خان سے ایئرپورٹ، ماری پور روڈ، منزل پمپ، ملیر، لیاقت آباد 10 نمبر، شفیق موڑ، کورنگی بلال چورنگی پر بھی بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں چھوٹے نالے چوک ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، فائیو اسٹار چورنگی پر قائم نالے سے ٹوکریاں برآمد ہوئی ہیں۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹارنالہ بارش سے پہلے ہی ابل پڑا، نالے کی صفائی کے دوران ٹوکریاں ملی ہیں، نالے میں سیوریج کا پانی بھی چھوڑا جارہاہے۔

تیز بارش کے سبب مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بجلی بارش کے سبب بند کی گئی ہے، ڈیفنس، کلفٹن، دو دریا، شون سرکل اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش تاحال جاری ہے۔

Related Posts