کراچی، بارشوں نے زور پکڑ لیا، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز آج سے ہوگیا
سندھ، مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز آج سے ہوگیا

شہر قائد میں بادل جم کے برسے، آج صبح بارش نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقے محمود آباد، کورنگی، گلشنِ حدید، گلشنِ اقبال، حسن اسکوائر، ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرق کی جانب سے مون سون سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے۔

رواں ہفتےکے آخر میں مون سون ہواؤں کے سلسلے میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 جولائی تک آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان  ہے۔

اس دوران کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بارش سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے جنوب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کے اس کم دباؤ کو شمالی بحیرۂ عرب سے نمی مل رہی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے بھی ہوا کے اس کم دباؤ کو سپورٹ مل رہی ہے۔ جس کی بدولت کراچی میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 جولائی تک کراچی میں بارشیں ہوسکتیں ہیں تاہم بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوسکتا ہے۔

Related Posts