بنگلہ دیش میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی، 251افرادہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی، 251افرادہلاک
بنگلہ دیش میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی، 251افرادہلاک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے۔ آلودہ پانی سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کی وجہ سے 57ہزار سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تقریبا 5 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہزاروں رہائشی بے گھر ہو گئے۔دوسری طرف زرعی مصنوعات کے نقصان کا تخمینہ 156.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ 30 جون سے اب تک جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 251 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق آلودہ پانی سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کی وجہ سے 57 ہزار سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔تقریباً 5 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب زدہ علاقوں کے ہزاروں رہائشی بے گھر ہو گئے۔دوسری طرف زرعی مصنوعات کے نقصان کا تخمینہ 156.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

Related Posts