کراچی والے تیز بارش کیلئے ہوجائیں تیار! اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والے تیز بارش کیلئے ہوجائیں تیار! اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری
کراچی والے تیز بارش کیلئے ہوجائیں تیار! اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہر قائد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بڑے شہری مراکز میں ممکنہ شہری سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وارننگ دیدی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں انتباہی انداز میں بتایا گیا کہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ طاقتور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مون سون کی بارشوں کا تیسرا سپیل آج رات سے کراچی میں تیز بارش کا سبب بنے گا اور 26 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ اسی مدت کے دوران الرٹ رہیں اور ضروری ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Related Posts