لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ،250 فیڈرز ٹرپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heavy rain lashes Lahore, other parts of Punjab

لاہور :پنجاب کے مختلف علاقوں میں  وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث 250 فیڈرز ٹرپ ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تیز بارش اور ہوا ؤں کی وجہ سے 250 سے زیادہ فیڈرز ٹرپ ہوگئے ، جس کے نتیجے میں گلشن راوی ، سمن آباد ، راج گڑھ ، اسلام پورہ ، یتیم خانہ ، گل بہار ٹاؤن ، شیر شاہ روڈ ، گلشن اقبال ، راوی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

مزید پڑھیں:قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حکومت کو بارش اور طوفان سے خبردار کردیا

ساہیوال ، وزیر آباد ، پیر محل ، چشتیاں ، بہاولنگر ، لودھراں ، دنیا پور ، ننکانہ صاحب ، چنیوٹ ، پاکپتن ، پنڈی بھٹیاں ،قصور اور صوبے کے کئی دیگر شہروں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Related Posts