شہر قائد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار
شہر قائد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

شہر قائد میں تیز اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جبکہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں جن میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اسکیم 33، منگھو پیر، اورنگی ٹاؤن، ڈیفنس، کلفٹن اور تیسر ٹاؤن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں ہلکی بارش ہورہی ہے جب کہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز بارش ہو رہی ہے۔

ہاکس بے،ماڑی پور روڈ، لیاری، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل اور ناظم آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بارش کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

Related Posts