اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جن  میں چاروں صوبے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے علاقے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے میدانی اضلاع میں آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ اسلام آباد، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پیشگوئی کے مطابق پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں بھی بارش ہوگی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوگی جن میں رحیم یار خان، بہاولپور، بہاول نگر، ڈی جی خان، راجن پور، خوشاب اور ملتان شامل ہیں۔ پنجاب  کے متعدد علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

سمندری طوفان بیپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور شکار پور میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ مکران، خاران، بیلہ، اوتھل، اورماڑہ، آواران،، پسنی، گوادر اور بلوچستان کے دیگر اہم شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

Related Posts