چمن، زیارت، پشین میں شدید بارش اور برف باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن، زیارت، پشین میں شدید بارش اور برف باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
چمن، زیارت، پشین میں شدید بارش اور برف باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے نوشکی، زیارت، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ سیف اللہ اور ڑوب میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چمن، زیارت، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں شدید بارش کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ان علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی، دوسری طرف چمن میں گزشتہ ہفتے کی بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے سیلابی ریلوں کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوسکا ہے۔چمن سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے مکینوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی پر محکمہ ایری گیشن کا کہنا ہے کہ ندیوں کا رْخ موڑنے کے لیے ہیوی مشینری درکار ہے جبکہ اب تک متاثرہ زمینوں اور حفاظتی بند کا سروے نہیں کیا جاسکا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مری اور گلیات میں برف باری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

Related Posts