لاہور، کرول گھاٹی کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو نیوز)

لاہور میں کرول گھاٹی کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں رکھے تھنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹ گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں لگی ہوئی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ لاہور کی رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں واقع پینٹ فیکٹری رات گئے آتشزدگی کا شکار ہوئی۔

رات گئے لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی، ریسکیو ورکرز آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو 1122 کی 10 سے 12 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کے قریب پینٹ فیکٹری میں رات ساڑھے 10 بجے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم آتشزدگی کے دوران دھماکوں سے پھٹنے کے باعث اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts