دھند اور سردی کی لہریں ملک بھر کے میدانی علاقوں کو لپیٹ میں لینے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند اور سردی کی لہریں ملک بھر کے میدانی علاقوں کو لپیٹ میں لینے لگیں
دھند اور سردی کی لہریں ملک بھر کے میدانی علاقوں کو لپیٹ میں لینے لگیں

اسلام آباد: شدید دھند اور سردی کی لہروں نے ملک بھر کے متعدد میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، محکمۂ موسمیات کے مطابق دھند صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے علاوہ بالائی سندھ کے علاقوں کو متاثر کرے گی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  اگلے چند دنوں تک پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں دھند رہے گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا، جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں کہر اور دھند متوقع ہے۔ شہرِ قائد میں درجۂ حرارت کم از کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، دیر، چترال اور مالاکنڈ میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ صوبے کے چند علاقوں میں شدید سردی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سعودی عرب سے پاکستان کے سردی سے متاثرہ عوام کے لیے امدادی پیکیج جاری کردیا گیا، سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 1 لاکھ 50 ہزار  مستحقین کی مدد کے لیے سامان بھیج دیا۔

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے مستحق افراد کے لیے 180 ٹن وزنی امدادی پیکیج کے 30 ہزار تھیلوں میں سے ہر ایک میں 2 کمبل، جرابوں کے 5 جوڑے، دستانے اور ٹوپیاں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  سردی سے متاثرہ عوام کے لیے سعودی عرب کا امدادی پیکیج 

Related Posts