یمن کی سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی اور دونوں اطراف بھاری جانی نقصان ہوا۔ جنگ میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 90 افراد مارے گئے ہیں جن میں 58 حوثی باغی شامل ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں 32 یمنی سرکاری فوجی اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلے، میرواعظ عمر فاروق