کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ
کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ

کراچی: شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال 13 ڈی میں نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال گلشن اقبال 13 ڈی میں نالے میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا کپڑے فروخت کرنے والی دکان کے باہر ہوا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت خواتین خریداری میں مصروف ہیں، دھماکے سے قبل ایک گدا گر خاتون اور اس کا بچہ نالے پر کھڑے ہوتے ہیں، اچانک نالے سے آگ کا شعلہ نکلتا ہے اور دھماکا ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:دو مختلف واقعات میں دم گھٹنے سے 6افراد ہلاک ہوگئے

دھماکے ہونے کے بعد بھگدڑ مچ جاتی ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts