کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گرمی
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کل سے کراچی میں مطلع بھی صاف ہوجائے گا اور دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوگا جس سے بدھ اور جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت کسی قدر کم محسوس ہوگی۔ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related Posts