نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امریکا کے گلی کوچوں میں پرتشدد مظاہرے افسوسناک ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں اپنے میزبان ملک امریکا کی گلیوں میں تشدد دیکھ رہا ہوں جس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے جبکہ یہ مظاہرے نیو یارک میں بھی جاری ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ مظاہرین کو جو شکایات ہیں حکومتِ امریکا کو چاہئے کہ انہیں تحمل سے سنے تاہم مظاہرین کو بھی اپنے مطالبات امریکی حکومت کے سامنے پر امن انداز میں رکھنا ہوں گے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ مظاہرین کا احتجاج پر تشدد ہے، تاہم حکومت کو چاہئے کہ ان کو شدید ردِ عمل دینے کی بجائے صبروتحمل سے حالات کا سامنا کرے۔
I am heartbroken to see violence on the streets in our host country and our host city of New York.
Grievances must be heard, but should be expressed peacefully – and authorities must show restraint in responding to demonstrations. pic.twitter.com/1i3w7OtCEq
— António Guterres (@antonioguterres) June 2, 2020