ماسک نہ پہننے پر بجلی کے جھٹکوں سے دل کے مریضوں کی جان جاسکتی ہے۔وینا ملک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسک نہ پہننے پر بجلی کے جھٹکوں سے دل کے مریضوں کی جان جاسکتی ہے۔وینا ملک
ماسک نہ پہننے پر بجلی کے جھٹکوں سے دل کے مریضوں کی جان جاسکتی ہے۔وینا ملک

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جو بجلی کے جھٹکے دئیے جا رہے ہیں، اس سے دل کے مریضوں کی جان جاسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ پنجاب میں شاہراہوں پر ماسک نہ پہننے پر پولیس ڈیوائس کی مدد سے بجلی کے جھٹکے لگا رہی ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ بے شک یہ جھٹکے ایک عام آدمی کیلئے معمول کی بات ہوسکتے ہیں لیکن دل کے مریض اس سے مر سکتے ہیں اور یہ نہیں ہونا چاہئے۔

وینا ملک نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں جبکہ بجلی کے جھٹکے دینے سے شہریوں کی جان ہلاکت میں نہیں ڈالنی چاہئے۔ 

Related Posts