سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست میں اپریل تک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt imposes ban without any exception on pillion riding: High Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست میں 15 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ہائیکورٹ کے بنچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بلدیاتی کونسلوں کا چار سالہ میعاد رواں سال 30 اگست کو ختم ہوگی۔

صوبائی چیف سیکریٹری ، چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کودرخواست میں فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزاز کا موقف ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہری علاقوں اپنے چار سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابات کرانے پر آمادہ دکھائی نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں:متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی، دوبارہ انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل قرار

 سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر صوبائی حکومت کا جواب ضروری ہےاورحکومت کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے بارے میں مقررہ تاریخ پر اپنا جواب پیش کرے۔

Related Posts