طبی بنیادوں پر رہائی: میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طبی بنیادوں پر رہائی: میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب
طبی بنیادوں پر رہائی: میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب

مسلم لیگ (ن)  کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے میڈیکل  بورڈ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے  طبی بنیادوں پر ضمانت کے حصول کے لیے دی گئی درخواست کی سماعت کے دوران  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کو جرح کے لیے طلب کیا، تاہم وہ پیش نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ڈاکٹرز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے ملزم ہیں جبکہ ان کی بیماری لاعلاج نہیں ہے، ہمیں ان کا پورا خیال ہے۔

ہائی کورٹ نے ڈاکٹر محمود ایاز سے نواز شریف کی صحت کے متعلق استفسار کیا جس پر بتایا گیا کہ وہ دل کے مریض ہیں اور کولیسٹرول کی سطح بھی بلند ہے جبکہ شوگر اور ذہنی دباؤ کے امراض بھی لاحق ہیں۔

میڈیکل بورڈ سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ خون پتلا کرنے کی دوائی نہیں دے رہے کیونکہ نواز شریف کو اگر خون پتلا کرنے کا انجکشن لگایا گیا تو ہارٹ اٹیک کے باعث جان جانے کا خطرہ ہے۔

بعدازاں عدالت نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر رہائی کے لیے نواز شریف کی درخواست کی سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، ان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے اور کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کل ہی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طریقہ علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہوگا، باہر نہیں بھیجیں گے۔وزیر صحت پنجاب

Related Posts