اسلام آباد: وزارت صحت نے سگریٹ کے اشتہارات اور اسپانسرشپ پر پابندی لگا دی ہے، سگریٹ کے اشتہارات، تمباکو انڈسٹری کی اسپانسر شپ اور انعامی اسکیموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت صحت کے نوٹیفکیشن میں پوسٹرز، سینما گھروں اوراسکرینپر تمباکو نوشی کی مصنوعات کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنیاں کسی دکان کے اندر یا باہر اشتہار نہیں لگا سکیں گی۔
پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ تمباکو کی مصنوعات کے تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم