وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا ہے کہ صحافیوں و فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
اقلیتوں، اسپورٹس پرسنز اور طالب علموں کی فلاح کے لیے فنڈز اس کے علاوہ ہیں۔
پنشن کے مستقبل کے اخراجات کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پنشن فنڈ کا قیام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
نئے ٹیکسز لگانے سے گریز، وزیر خزانہ نے 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا
اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ اگلے مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ افراط زر کی شرح اندازاً 21 فیصد تک ہوگی۔ بجٹ خسارہ 6.54 فیصد اور Primary Surplus جی ڈی پی کا 0.4 فیصد ہوگا۔ اگلے مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 33 ارب ڈالر ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اگلے مالی سال کیلئے حکومت نے معاشی ترقی (جی ڈی پی) کا ہدف 3.5 فیصد رکھا ہے۔