صحت کا اربوں روپے کا بجٹ سندھ حکومت کھا جاتی ہے،حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے تھر میں غذائی قلت سے ہونے والے اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو تھر میں غذائی قلت سے مرنے والے بچے نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے تعد اد پچاس کے قریب ہوگئی ہے جبکہ سال 2020 میں غذائی قلت اور دیگر امراض سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرپشن اور دو نمبریاں کرنے سے فرصت ملے تو ان کو سند ھ کی صورتحال نظر آئے، تھر کے لوگ آج بھی پتھروں کے دور میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،تھر کے لوگوں کے پاس نہ تو پینے کو پانی ہے اور نہ ہی زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات ہیں۔

صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل یہ تیسری حکومت ہے اور اس کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کے لوگوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا، صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے لیئے جاری ہونے والا بجٹ سندھ حکومت کے وزراء اور افسران کھا جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں ہونے والی اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سندھ حکومت کی نا اہلی کی انتہا کا یہ عالم ہے کہ دو بوند پانی کے لیئے تھر کے لوگ ترس رہے ہیں،غریب عورتیں اپنے بچوں کے ساتھ کئی کلومیٹر دور ریت میں پیدل سفر کر کہ پینے کا پانی لیکر آتی ہیں۔

اسپتالوں میں نہ تو کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی دوائی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیر نا اہل ہونے کے ساتھ ساتھ بے حس بھی ہیں، کیونکہ نا اہل انسان کبھی کا نہ کبھی تو کچھ سیکھ ہی جاتا ہے لیکن جو بے حس ہو وہ اس سے تو کوئی توقع رکھنا بے وقوفی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی نے جتنا سندھ کارڈ کھیلنا تھا کھیل لیا اب عوام ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر سندھ کی عوام کے جذبات سے کھیل کر ان کو لوٹنے کا تماشا اب زیادہ دن چلنے والا نہیں ہے۔

Related Posts