سربراہ بیت المال حنید لاکھانی کی نصیر سومرو سے ملاقات،امداد کاچیک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Head of Baithamal Sindh Hanid Lakhani meets Naseer Soomro

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نصیر سومرو کے پاس پہنچ گئے،پاکستان کی طویل القامت شخصیت نصیر سومرو اس وقت علیل ہیں،نصیر سومرو نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی تھی،سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے ایک لاکھ بیس ہزار کا چیک نصیر سومرو کے حوالے کیا۔

اس موقع پر سربراہ بیت المال حنید لاکھا نی کاکہنا تھا کہ نصیر سومرو پاکستان کا اثاثہ ہیں، نصیر سومرو کو جلد صحت کارڈ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ان کی حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوا، وزیر اعظم کی ہدایت پر بیت المال کی ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچا ہوں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماء حنید لاکھانی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو پاکستان کے سفیر ہیں، سندھ حکومت کو بھی نصیر سومرو کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے، افسوس ہوتا ہے ہمارے پاس اثاثوں کی قدر نہیں، بیت المال کی ٹیم نصیر سومرو سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔

Related Posts