رمضان المبارک نہ صرف روحانی اعتبار سے برکتوں، رحمتوں اور عبادتوں کا مہینہ ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا بھی مہینہ ہے۔ ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی افطاریوں اور دعوتوں کا اہتمام بھی بڑھ جاتا ہے اور دسترخوان سج جاتے ہیں۔
گھروں میں سحر اور افطار کے لیے دسترخوان سجانے کے علاوہ اب مختلف ریسٹورنٹس میں افطاری اور سحری کے رجحان میں کافی اضافہ ہوچکا ہے۔ اس کے پیش نظر ملک بھر میں افطار اور سحر بوفے کے لیےخاص مینیو بنائے جاتے ہیں اور ہر شخص سحری اور افطاری کے سستے بوفے کی تلاش میں رہتا ہے۔
ویسے تو بے شمار ریسٹورنٹ افطاری بوفے پیش کرتے ہیں۔جن میں سے بیترین او مناسب قیمت والا بوفے تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم نے اس رپورٹ میں اسلام آباد کے چار بہترین ریسٹورنٹ کے افطاری بوفے کی لسٹ مرتب کی ہے جو آپ کیلئے بوفے کی تلاش میں آسانی پیدا کرے گی۔
باشا استنبول
اسلام آباد میں رمضان کے دوران ان لوگوں کے لیے جو افطار کے بہترین بوفے کے تجربے کی تلاش میں ہیں، باشا استنبول ریسٹورنٹ شہر کے بہترین رمضان بوفے پیش کرتا ہے۔
لذیذ کباب سے لے کر خوشبودار بریانی تک، باشا استنبول کا بوفے ہر ذائقے کے لیے موزوں ہے اور آخر میں ان کا ترکی ڈیزرٹ کھانا نہ بھولیں۔
چاہے آپ انفرادی طور پر افطاری کرنا چاہتے ہیں یا دوستوں اور خاندان کے ساتھ افطاری کے یاد گار لمحے گزارنا چاہتے ہیں، باشا استنبول کا انفراسٹرکچر اور شاندار کھانا رمضان کے ایک ناقابل فراموش تجربہ ثابت ہوسکتا ہے۔
آٹریو کیفے
لذیذ افطاری کے تجربے کے لیے آٹریو کیفے اینڈ گرل بھی اسلام آباد میں ایک اچھا آپشن ہے۔ ان کا افطاری بوفے مارگلہ کی پہاڑیوں کے دلکش نظاروں کے ساتھ ساتھ اطالوی، چینی اور باربی کیو ڈشز کا ایک لذیذ انتخاب پیش کرتا ہے۔
بہترین خوشذائقہ روح افزا، کرکرے پکوڑے اور سموسہ چاٹ سے یہاں لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے، اس کے بعد گوشت اور مزیدار چاول کے پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔
کریم کیفے
کریم کیفے کو برسوں سے رمضان کی دعوتوں کا پسندیدہ مقام حاصل ہے۔ کریم کیفے اسلام آباد کے ان بوفیز میں شمار ہوتا ہے جو آپ کو مختلف آئٹمز کی ورائٹیز دیتا ہے، جیسے سموسے اور تازہ چاٹ سے لے کر چکن اچاری اور بیف قورمہ جیسی مزیدارکڑاہی۔ خوشبودار بریانی، لذیذ کباب اور میٹھے پکوان بھی دستیاب ہیں۔
کریم کیفے افطاری کے تجربے کو مکمل کرنے کے لیے مزیدار دہی بڑے، سلاد اور روح افزا جیسے تازہ مشروبات بھی پیش کرتاہے۔اطمینان بخش رمضان کی دعوت کے لیے یہ بھی ایک بہترین آپشن ہے۔
بی ایل ٹی اسلام آباد
BLT اسلام آباد بھی اسلام آباد کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک ہے جو بوفے سسٹم کے ساتھ افطار کا بہترین کھانا پیش کرتا ہے، اور اس میں چینی کھانے کے ساتھ پاکستانی اور مغربی کھانوں کی وسیع رینج بھی شامل ہوتی ہے۔
BLT اسلام آباد خاص طور پر غیر ملکیوں کے لیے برگر، سینڈوچ اور اسٹیکس بھی میسر ہیں۔
#iftar buffet islamabad 2025