مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے، فواد خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے،فواد خان
مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے،فواد خان

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے۔

حال ہی میں علی احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں فواد خان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی موضوعات بات کی۔

اداکار نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

پاکستانی اداکار فواد نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ میری بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو میری اس سوچ پر اعتراض تھا کہ اور وہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پتا کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو میرا ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

فواد خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں بنایا، فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس کے بعد فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر گز اس پر اتفاق نہیں رکھتا کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو ہی فینز آپ کو پیار کریں گے اور توجہ دیں گے، جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا تب بھی اچھا کام کرنے والوں کو بہت پیار ملتا تھا۔

Related Posts