اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔
بس ایک بار پھر بتادیتا ہوں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اگر تعداد اتنی رہ گئی کہ میرے ساتھ دینے یا ساتھ نہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں تو نئے آنے والوں سےُپاکستان، جمشید، کلیٹن،مارٹن، پریس اور لائنز ایرا کی فوری لیز کی شرط پر استعفی دے کر چلاجاؤں گا لیکن مجھے یقین ہے ہم ساتھ کھڑے رہیں گے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 25, 2022
انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈیزل کا لفظ استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتا ہوں، وزیر اعظم کا فضل الرحمان پر طنز